سابق بی جے پی ایم پی راجناتھ سنگھ سوریہ نہیں رہے

لکھنؤ: بی جے پی کے سینئر لیڈر و سابق راجیہ سبھا رکن راجناتھ سنگھ سوریہ کا اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں لمبی علالت کے بعد آج انتقال ہوگیا۔ آنجہانی 80 سال کے تھے۔آنجہانی کے اہل خانہ کے مطابق لیڈر نے صبح اپنی رہائش گاہ پر آخری سانس لی۔ان کی موت کی خبر سنتے ہی وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ مع دیگر بی جے پی لیڈروں کے ساتھ گومتی نگر واقع ان کی رہائش پر پہنچ کر انہیں خراج عقیدت پیش کی ۔سٹر آدتیہ ناتھ نے آنجہانی کی موت پر اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے راجناتھ کی موت ریاست اور ملک کے لئے بڑا نقصان ہے۔سوریہ اترپردیش سے 1996 تا 2002 تک راجیہ سبھا رکن رہے۔حالات حاضرہ اور دیگر موضوعات پر ان کے مضامین اور کالمس پابندی کے ساتھ مختلف اخبارات میں شائع ہوتے رہتے تھے۔انہوں نے متعدد اخبارات کے لئے اداریہ بھی لکھے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest