بی جے پی اقلیتی مورچہ اور بی جے پی لیڈران نے حج پر جارہے انجینئر مسٹر خان کا اعزازواستقبال کیا

بی جے پی اقلیتی مورچہ کے سابق ضلع صدر اور ضلع حج کمیٹی برھانپور کے سابق ضلع صدر ایڈوکیٹ فرید احمد کے بڑے بھائی اور ایم پی کے وی وی کمپنی اندور میں ڈویزنل انجینئر کے عہدے پر فائز جناب حسین احمد خان المعروف شبیربھائی کے سفر حج کی روانگی سے قبل بی جے پی لیڈران اور بی جے پی اقلیتی مورچہ کی جانب سے ان کااعزازواستقبال کیا گیااس موقع پر میئر انیل بھونسلے، سابق میئراتول پٹیل ،دلیپ شراف، یواراج مہاجن شاہ پور ،ہدایت اللہ للوبھائی،نریندرشندے،منوج لدھوے، عطااللہ خان،عبدالفہد، واجد چودھری، طالب انصاری ،ظفر خان، سلمان خان اور سمیر اللہ موجودتھے، ایڈوکیٹ فرید احمد نے سبھی کا شکریہ اداکیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest