چارریاستوں میں انتخابات کو لے کربی جے پی قومی ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ جاری

نئی دہلی: بی جے پی کی دو روزہ قومی مجلس عاملہ کی میٹنگ دہلی میں جاری ہے۔ جس میں اگلے لوک سبھا انتخابات کو لے کر سیاسی لائحہ عمل تیار کرنے پر بات چیت ہوگی۔ بیحد کم وقت میں بن کر تیار ہوئے امبیڈکر بھون میں ہونے والی اس اہم میٹنگ کی صدارت بی جے پی کے صدر امت شاہ کررہے ہیں۔ اسکے علاوہ وزیراعظم نریندر مودی سمیت پارٹی کے تمام بڑے لیڈران اس میں شامل ہوئے ہیں۔ اس میٹنگ میں پارٹی کے سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کی قربانیوں اور آئندہ لوک سبھا انتخابات کا سیاسی لائحہ عمل بنانے پر بات چیت ہوگی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قومی مجلس عاملہ کی میٹنگ سے پہلے پارٹی کی قومی ورکنگ کمیٹی کی آج یہاں میٹنگ شروع ہو گئی جس میں لوک سبھا اور کچھ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کی حکمت عملی،تنظیمی صورتحال کا جائزہ ، پارٹی کی توسیع، حکومت کی ترقی اور عوامی فلاح کے منصوبوں پر عملدرآمد کی صورت حال پر غورو خوض کیا جائے گا۔ڈاکٹر امبیڈکر بین الاقوامی انسٹی ٹیوٹ میں منعقد اس اجلاس کی صدارت بی جے پی صدر امت شاہ نے کی جبکہ تنظیم کے جنرل سکریٹری را م لال نے نظامت کے فرائض انجام دیئے. اجلاس میں قومی نائب صدر،جنرل سکریٹری، تنظیم سے وابستہ عہدیدار، ریاستی صدور، صوبائی کمیٹی کے جنرل سکریٹری وغیرہ حصہ لے رہے ہیں۔مسٹر شاہ نے اس موقع پر تنظیم کو مضبوط بنانے، حکومت کی منصوبہ بندی کے عمل میں تیزی لانے اور اس کا پرچار زمینی سطح تک کرنے اور انتخابات کی تیاری بوتھ سطح پر کرنے پر زور دیا۔ میٹنگ میں جنوبی ریاستوں میں پارٹی تنظیم کی توسیع، مغربی بنگال میں پارٹی کارکنوں پر ہو رہے سیاسی حملے، ملک کے مختلف حصوں میں سیلاب کی صورتحال اور کچھ مقامات پر درج فہرست ذات و قبائل انسداد قانون کو لے کر ہونے والی تحریک پر بھی اپنی رائے پیش کی۔پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اور روپے کی گرتی قدر کو لے کر حکومت پر اپوزیشن پارٹیوں کے ہو رہے حملوں کا معقول جواب دینے کی حکمت عملی بھی طےکی جائے گی۔سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کے انتقال کے بعد پہلی بار ہونے والی پارٹی کی اس اولین میٹنگ میں ان کی شخصیت اور کاموں پر فوکس کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram