ایک ملک ایک انتخاب بی جے پی کا فریب، بیلٹ پیپر سے ہوں انتخابات: مایاوتی

اتر پردیش کی دارالحکومت لکھنؤ میں بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی)سپریمو مایاوتی نے اتوار کو کہا کہ ایک ملک۔ایک انتخاب کا فارمولہ بی جے پی کا بار بار انتخابات میں گڑبڑی کر نے کی زحمت سے بچنے کی کوشش ہے۔اس طرح سے وہ ایک ہی سازش میں سارے انتخابات میں کامیابی حاصل کر لے گی۔محترمہ مایاوتی کے بھائی آنند کمار کو پارٹی کا قومی نائب صدر بنایاتو بھتیجے آکاش آنند کو نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا۔میٹنگ کے بعد جاری اپنے بیان میں محترمہ مایاوتی نے کہا کہ گذشتہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے ای وی ایم کے ذریعہ جمہوریت اور عوامی فیصلے کو ہائی جیک کرنے کا کوشش کی اور وہ اس میں کامیاب بھی رہی۔ اسی کڑی میں اب برسراقتدار پارٹی’ایک ملک۔ایک انتخاب‘ کے نام سے فریب دہی کے نیا فارمولے کا آغاز کیا ہے۔  اگر ملک میں لوک سبھا اور اسمبلی کے انتخابات ایک ساتھ ہوں گے تو پھر ایک ہی کوشش میں بی جے پی اپنی سازش میں کامیاب ہوجائےگی اور ملک اپوزیشن سے پاک ہوکر ذات ۔پات کی تاریکی میں ڈوب جائےگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest