بھاجپا ترجمان نے مہاتما گاندھی پر دیا ہے ایک متنازع بیان

بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدواسادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکرکےناتھورام گوڈسےمحب وطن والے بیان کولے کرتنازعہ ابھی ختم نہیں ہوا تھا کہ مدھیہ پردیش بی جے پی کے ترجمان انل سومترنے بھی اب مہاتما گاندھی پرمتنازعہ تبصرہ کیا ہے۔ انل سومترنےاپنے فیس بک پرپوسٹ کیا ہےکہ ‘بابائے قوم تھے، لیکن پاکستان کے۔ ہندوستان راشٹرمیں توگاندھی جیسے کروڑوں ہیں۔
انل سومترنےکہاکہ کانگریس نےان کوبابائے قوم بتایا۔ ساتھ ہی کہا کہ راشٹرکا کوئی والد نہیں ہوتا۔ چرچ میں ہوتےہیں فادر، کانگریس نےاس کا ہندی میں ترجمہ (والد) کردیا۔ سومترنے کہا اگر بات پاکستان کی۔ تو پاکستان کا قیام گاندھی جی کی کوششوں سے ہوا۔ محمد علی جناح اورپنڈت جواہرلال نہروکے خوابوں کوانہوں نے شرمندہ تعبیرکیا۔ ہم گاندھی جی کے خیالوں کو بڑھانے والے لوگ ہیں۔ ہم آرایس ایس کے سیوم سیوک کے طور پرہرروزصبح ان کا نام لیتے ہیں۔اس پہلے بھوپال سے بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدوارپرگیہ سنگھ ٹھاکرنے جمعرات کو بابائے قوم مہاتما گاندھی کے قاتل ناتھو رام گوڈسے کو ‘دیش بھکت بتایا تھا، جس کو لے کر کافی تنازعہ شروع ہوگیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest