بی جے پی ملک میں امیری غریبی اور ہندو-مسلم کے درمیان خلیج پیدا کر رہی ہے: یوپی سماج وادی صدر کا الزام

ممبئی :ملک میں آج افراتفری کاماحول ہے، اور اس کی وجہ عام آدمی، کسان اور مزدور پریشان ہیں اور موجودہ حکومت فرقہ پرستی کو فروغ دے رہی ہے جبکہ بی جے پی سامراجیت اور امیروں کی حمایت کررہی ہے، اس لیے مرکز اور اترپردیش سے بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کرنے مہم شروع کردی گئی ہے، اس کا اعلان اترپردیش سماج وادی پارٹی کے صدر نریش اتم نے آج یہاں کیا۔
انہوں نے جنوبی ممبئی میں واقع ریڈیو کلب میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک کی تمام پارٹیاں بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کرنے کا عزم کرچکی ہیں کیونکہ بی جے پی کے دور میں امیری اور غریبی کے درمیان خلیج بڑھی ہے، ایک سوال کےجواب میں واضح انہوں نے کہاکہ بی جے پی نے اقتدار میں آنے سے پہلے اور بعد میں جو وعدے کیے ہیں، انہیں پورا نہیں کیا ہے جس کی وجہ عوام بے حال ہے۔
نریش اتم جی نے یادو خاندان کے آپسی انتشار کے سلسلہ میں پوچھے گئے سوال پر کھل کر جواب نہیں دیا، بلکہ کہاکہ ملائم سنگھ یادو سماج واد کے ایک قدآور رہنماء ہیں اور ہمیشہ سماج وادی پارٹی کے رہنماء رہے ہیں۔سماج وادی پارٹی مہاراشٹر کے صدراور ایم ایل اے ابوعاصم اعظمی نے کہاکہ مہاراشٹر میں سماج وادی پارٹی کومزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے اور اگر اتر بھارتی عوام اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافی کیخلاف کھڑے ہوں، انہیں ترقی وکامرانی حاصل ہوسکتی ہے۔
انہوں نے ایک بارپھر اس بات کو دوہرایا کہ ممبئی ایک جمہوری ملک کاحصہ ہے اور اتربھارتیوں یا دیگر ریاستوں کے شہریوں کو روزگار کے لیے یہاں آنے سے کوئی روک نہیں سکتا ہے، کیونکہ آئین نے انہیں اس کا حق دیا ہے۔
ابوعاصم اعظمی نے اتربھارتیوں کے ساتھ مہاراشٹر نونرمان سینا (ایم این ایس) کے سربراہ راج ٹھاکرے کی ایک میٹنگ پر سخت اعتراض کیا اور کہاکہ انہیں نشانہ بنانے والے لیڈر کو جلسہ میں مدعو کرنا قابل مذمت فعل ہے۔انہوں نے اتر بھارتیوں سے اپیل کی کہ وہ سماج وادی پارٹی کو مضبوط کریں تاکہ ان کے حقوق کے لیے لڑاجاسکے۔اس موقع پر سماج وادی پارٹی کے اتر بھارتیہ سمیلن میں شرکت کے لیے آئے پھول پور کے ایم پی ناگیندر پٹیل نےبھی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی کی۔مقبولیت میں کمی ہونے کی بات کو اس طرح تسلیم کیا جاتا ہے کہ پھول پور، گورکھپور اوردیگر ضمنی انتخابات میں اسے ناکمی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔پریس کانفرنس میں بی ایم سی سماج وادی کارپوریٹر رئیس شیخ اور دیگر لیڈران موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest