دوہزار انیس میں ہونے والے عام انتخابات !

برسراقتدار پارٹی اور اپوزیشن جیت کے لیے پرعزم

ئی دہلی: دوہزار انیس میں ہونے والے عام انتخابات پر تمام پارٹیوں کی نظریں مرکوز ہیں۔ اپوزیشن بھی برسراقتدار حکومت کو گھیرنے کی پوری کوشش کررہی ہے۔ اور برسر اقتدار تو زیادہ ہی پریشان ہے، ان کو اپنی کرسی یعنی اقتدار بچانے کی زیادہ فکر ہے اور چیلنج بھی ہے۔ آپ کو بتادیں کہ بی جے پی نے 2019 کے عام انتخابات میں زبردست جیت حاصل کرنے اور 2022 میں نئے ہندوستان کی تشکیل کے لئےعزم کا اظہا رکیا ہے ۔پارٹی نے کہا کہ بی جے پی کے پاس اس کے لئے ویژن ہے،لیڈر ہے ،پالیسی اور پروگرام بھی ہے لیکن اپوزیشن کے پاس کچھ بھی نہیں ہے اور وہ مودی ہٹاو کی گھناونی سیاست کر رہا ہے جس کو عوام ہرگز قبول نہیں کریں گے۔مرکزی وزیر راج ناتھ سنگھ نے بی جے پی کی قومی مجلس عاملہ کی میٹنگ میں سیاسی قرارداد پیش کرتے ہوئے اپنے خطاب میں سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی کویتا’’ آؤ مل کر دیپ جلائیں ‘‘ کی طرز پر پارٹی کارکنوں ’’ آؤ مل کر کمل کھلائیں‘‘ کا نیا نعرہ دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest