بی جے پی اور عام آدمی پارٹی کے کارکن کے درمیان جھڑپ ، وجیندر گپتا نے لگائے سنگین الزام

دہلی بجلی ریگولیٹری کمیشن کے جنتادربار میں بی جے پی اور عام آدمی پارٹی کے کارکنوں کے درمیان بدھ کو جھڑپ ہو گئی۔ دہلی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر وجیندر گپتا نے آپ ممبران اسمبلی اور حامیوں پر بی جے پی ممبران اسمبلی پر حملہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈراور آرڈبلیواے نمائندوں کو بولنے نہیں دیا جا رہا ہے۔ وجیندر گپتا نے کہا کہ کیجریوال حکومت بجلی کمپنیوں کو فائدہ پہنچا رہی ہے۔جنتادربار میں صرف آپ ممبران اسمبلی کو بولنے دیا جا رہا ہے جو صرف ڈی ای آر سی کی تعریف کر رہے ہیں۔ بی جے پی ممبران اسمبلی نے ڈی ای آر سی کے چیئرمین کے کردار پر بھی سوال اٹھائے ہیں۔سال 2019-20 میں بجلی کی قیمتیں مقرر کرنے کے لئے لودھی روڈ پر واقع اسکوپ کنویشن سینٹر کے آڈیٹوریم میں عوامی سماعت ہو رہی ہے، اس جائزے کے بعد ڈی ای آر سی بجلی کی نئی قیمتوں کا اعلان کرے گا۔ جنتادربار میں بی جے پی ممبر اسمبلی وجیندر گپتا، ممبر اسمبلی وپی شرما، جگدیش پردھان، دیویندر سهراوت، آپ رکن اسمبلی جرنیل سنگھ، راکھی بڑلان، سریتا سنگھ سمیت کئی لیڈر موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram