بہار میں سیٹوں کی تقسیم پر این ڈی اے میں اتفاق

جے ڈی یو اور بی جے پی 17-17 جبکہ ایل جے پی 6 سیٹوں پر لڑے گی الیکشن

بہار میں لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر این ڈی اے میں سیٹوں کی تقسیم کو لے کر جاری تنازع اب حل ہوگیا ہے۔ حالانکہ کل تک یہ قیاس لگائی جارہی تھی کہ ایل جے پی یوپی اے میں میں شامل ہوسکتی ہے۔ کیوںکہ سیٹوں کی تقسیم کو لے کر پاسوان خوش نہیں تھے، لیکن یہ تنازع اب حل ہوگیا ہے۔ جے ڈی یو اور بی جے پی برابر یعنی سترہ ، سترہ سیٹوں پر الیکشن لڑے گی جب کہ ایل جے پی ۶ سیٹوں پر انتخابی میدان میں اترے گی۔یہ فیصلہ بی جے پی کے صدر امت شاہ ، بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار اور ایل جے پی کے لیڈر رام ولاس پاسوان نے کیا ۔ اس موقع پر رام ولاس پاسوان کے بیٹے چراغ پاسوان بھی موجود تھے ۔
اگر گزشتہ انتخابات کی بات کی جائے تو بی جے پی نقصان میں نظر آ رہی ہے۔ 2014 کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی ۲۹ اور ایل جے پی ۷سیٹوں پر انتخاب لڑی تھی۔ اس میں سے بی جے پی نے ۲۲؍ اور ایل جے پی نے ۶؍سیٹوں پر جیت درج کی تھی۔آپ کو بتادیں سیٹوں کی تقسیم کے وقت ہی امت شاہ نے اعلان کیا کہ رام ولاس پاسوان کو این ڈی اے راجیہ سبھا میں بھی بھیجے گی ۔اس کے علاوہ سیٹوں کی تقسیم کے اعلان کے بعد بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے کہا کہ ہم بہار کی ترقی کیلئے پابند عہد ہیں ۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے کہا کہ ہمارا خیال رہے کہ رام مندر کا معاملہ عدالت کے فیصلہ کے ذریعہ حل کیا جائے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram