ریاست بہار میں پیس پارٹی کی دستک

حشام الدین انصاری پیس پارٹی بہار کے صدر منتخب
نئی دہلی 16نومبر(پریس ریلیز)پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب نے حشام الدین انصاری کو ریاست بہار کے صدارت کی ذمہ داری دے کر بہار میں پارٹی کو مضبوط بنانے کا عہد کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حشام الدین انصاری سیاسی میدان میں کافی سرگرم ہیں اور وہ سماجی اور فلاحی کاموں میں بھی کافی پیش پیش ہیں،ان کی صدارت میں پیس پارٹی بہار میں فعال سیاسی کردار ادا کرے گی اور مسلمانوں کو ان کا کھویا ہوا وقار بلند کرنے کا کام کریں گے ۔حشام الدین انصاری نے اس موقع پر پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب انصاری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میرے لئے یہ کافی فخر کی بات ہے کہ مجھے ایک ایسی پارٹی کے ریاستی صدر کی ذمہ داری ملی ہے جن کی جنہوں نے اپنی زندگی کا مقصد خدمت خلق کیلئے وقف کردی ہے ۔میں یقین دلاتا ہوں کہ ریاست بہار میں پیس پارٹی بہترین کام کرے گی اور دیگر پارٹی سے زیادہ فعالیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی موجودگی درج کرائے گی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram