بگ باس پر فحاشی کا الزام۔چاروں طرف سے تنقید ۔کیا بند ہو جائگا بگ باس؟؟

اس بار کا بگ باس شروع سے ہی متنازع بنا ہوا ہے ایسا کہا جارہا ہے کہ بگ باس-13′ میں فحاشی اور لو جہاد کا کھلےعام گھناؤنا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔ اس شوکوگھریلوماحول میں دیکھنا مشکل ہےاورہمارے ملک کے پرانے روایتی سماجی اورتہذیبی اقدارکی دھجیاں اڑائی جارہی ہین لڑکے لڑکیاں ساتھ سو رہے ہیں برہمن لڑکی مسلم لڑکےکے ساتھ رات گزار رہی ہےس بارسلمان خان نےکنٹیسٹنٹ کےگھرمیں انٹری کرنے سےقبل ہی یہ طے کردیا تھا کہ ان کا بی ایف ایف کون ہوگا۔ بی ایف ایف والےفارمولے کے تحت اس بارایک بیڈ پردو لوگ ساتھ میں سوئیں گے وہیں شروعات سے ہیبگ باس -13′ میں ایک لڑکا اورایک لڑکی ساتھ میں بیڈ شیئرکررہے ہیں۔ لوگ اسی فارمیٹ کی مخالفت کررہے ہیں۔ ‘
راصل ، کچھ دن پہلے ، اتر پردیش سے بی جے پی کے ایم ایل اے نندکشور گجر نے حکومت کو ایک خط لکھ کر بگ باس کے ذریعہ فحاشی پھیلانے کی شکایت کی تھی۔ ایم ایل اے نے شو پر پابندی لگانے کی کوشش کی۔ جس کے بعد مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے ہفتے کے روز کہا تھا کہ ہمیں ایک ہفتہ میں شو کے مشمولات سے متعلق پوری رپورٹ مل جائے گی۔ اس کے بعد یہ واضح ہوجائے گا کہ اس میں کیا دکھایا جارہا ہے۔ اس کے بعد ہم اس پر فیصلہ کریں گے۔ اگر خبروں پر یقین کرنا ہے تو پھر وزارت اطلاعات و نشریات شو کی بندش سے متعلق فیصلہ لے سکتی ہیں۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ شو میں شائستگی کی لکیر کو عبور کیا جارہا ہے۔ وزارت اب واقعی اس پر پابندی عائد کرنے پر غور کر رہی ہے۔ شو منفی مواد پیش کررہا ہے۔ شو میں ، مقابلہ کرنے والے ایک دوسرے پر بے ہودہ تبصرے کرتے ہیں۔ جو ہماری ثقافت کے لئے قبول نہیں ہے۔ یہ کوئی عام رئیلٹی شو نہیں ہے۔ لہذا ، وزارت اس کی سختی سے تحقیقات کر رہی ہے ‘۔اور اب ایسا لگ رہا ہے کہ جلد ہی وزارت اپنا فیصلہ لے لیگی ۔ایک سوال ہمارے دل میں بھی ہے یکہ کہین سلمان خان کا مسلم ہونا اور شو کرنا تو نہیں کھل رہا لوگوں کو

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram