بھوجپوری فلم اداکار روی کشن نے چھوڑا ایک نیا شوشہ

بھو جپوری فلم اداکار روی کشن نے کہا ہے کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کی زندگی پر ایک بھوجپوری فلم بنائیں گےتاکہ یہ بولی بولنے والا سماج بھی مودی جی کی زندگی کو جان سکے . انہوں نے یہ بھی کہا کہ انتخابات کے بعد وہ سوامی وویکا نند اور سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی زندگی پر بھی بھوجپوری فلم بنانے کا کام شروع کریں گے.گورکھ پور سے بی جے پی کے ٹکٹ پر لوک سبھا الیکشن  لڑ رہے روی کشن نے پی ٹی آئی سے کہا، “ایسا نہیں ہے کہ سیاست میں آنے کے بعد میں فلموں سے الگ ہوجاؤں گا.” یہاں (گورکھ پور میں) اسٹوڈ یو بنائیں گے اور فلموں کی شوٹنگ کریں گے . ساتھ ہی ساتھ عوام کی خدمت بھی کریں گے. انہوں نے کہا کہ میرے ذہن میں بھو جپوری سنیما کے حوالے سے بہت سی چیزیں ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest