بھوپال میں انتخابی آہٹ

کانگریس کا انتخابی دور ہ شروع، انتخابی تیاریوں کا جائزہ لیں گے

بھوپال: مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں انتخابات کو لے کر کانگریس صدر راہل گاندھی نے بھوپال کادورہ شروع کردیا ہے۔ آج وہ یہاں انتخابی تیاریوں کا جائزہ لیں گے۔ اسکے علاوہ کانگریس صدر کارکنان سے انتخابی ایشوز پر تبادلہ خیال کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق کانگریس کے صدر راہل گاندھی آج مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں تقریباََ 15کلومیٹر لمبے روڈ شو کے بعد ریاست کے پارٹی کارکنوں سے بات چیت کے ذریعہ آئندہ اسمبلی انتخابات سے پہلے پارٹی کی تیاریوں کا آغاز کریں گے۔ریاستی کانگریس کے میڈیا محکمہ کی سربراہ شوبھا اوجھا نے بتایا کہ بھل دشہرہ میدان میں پروگرام کی پوری تیاری ہوگئی ہے۔ مسٹر گاندھی یہاں ریاستی، ضلع، بلاک اور وارڈ سطح کے کارکنوں سے بات چیت کریں گے۔ اس میں وہ اپنی بات بھی کہیں گے اور عہدیداران اور کارکنوں کی بات بھی سنیں گے۔محترمہ اوجھا نے بتایا کہ مسٹر گاندھی کی آج تقریباََ ایک بجے شروع ہونے والی ریلی شام کو تقریباَ چار بجے پروگرام کے مقام پر پہنچے گی۔ یہاں شام چار بجے سے ساڑھے پانچ بجے تک مسٹر گاندھی عہدیداران سے بات چیت کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *