دو بھائیوں کو کشمیر کی لڑکیوں سے شادی کرنا مہنگا پڑا ۔جانیں پورا معاملہ

بہار کے رہنے والے دو بھائیوں کو کشمیر کی لڑکیوں سے شادی کرنا کافی مہنگا پڑ گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ کشمیر کے رامن ضلع کی رہنے والی دونوں لڑکیوں کو سپول کے رادھے پور تھانہ علاقے کے رام بشن پور گاؤں کے رہنے والے تبریز اور پرویز سے کشمیر میں ہی پیار ہوا تھا۔ تبریزاور پرویز دونوں سگے بھائی ہیں۔ وہ کشمیر میں رہ کر راج مستری کا کام کرتے تھے۔راج مستری کا کام کرنے کے دوران دونوں بھائیوں کو کشمیری لڑکیوں سائنہ اور نادیہ سے پیار ہو گیا۔ یہ دونوں سگی بہنیں ہیں۔ ا س کے بعد دونوں نے مسلم رسم و رواج کے مطابق شادی کی۔ بعد میں انہوں نے کورٹ میرج بھی کی۔ شادی کے بعد تبریز اور پرویز اپنی بیویوں کو لیکر کشمیر سے سپول کیلئے روانہ ہو گئے۔ اسی درمیان لڑکیوں کے والد نے کشمیر میں دونوں بھائیوں پرویز اور تبریز کے خلاف تھانے میں معاملہ درج کرا دیا۔ اس کے بعد کشمیر پولیس نے بہار پہنچ کر دونوں سگی بہنوں کو رادھور پور کے رام بشن پور سے برآمد کرلیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *