بھگوا لباس پہن کر مندروں میں عصمت ریزی کی شرمناک حرکت کررہے ہیں :دگ وجے سنگھ

بھوپال: مدھیہ پردیش کے بھوپال شہر میں سادھوؤں کی جانب سے مندروں میں عصمت ریزی کی جانے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بعض لوگ بھگواقسم کے لوگ بھگوا لباس پہن کر مندروں میں عصمت ریزی کی شرمناک حرکت کررہے ہیں جس سے سناتن دھرم بدنام ہورہا ہے انہیں بھگوان کبھی معاف نہیں کرے گا۔سابق وزیراعلیٰ مدھیہ پردیش  د گ وجے سنگھ نے کہا کہ انسان اپنا خاندان چھوڑ کر سادھو بنتا ہے روحانیت کی جانب متوجہ ہوتا ہے لیکن آج لوگ بھگوا لبا س پہن کر عصمت ریزی کررہے ہیں مندروں کے مقامات کو پامال کررہے ہیں کیا یہ ہمارا مذہب ہے؟ تلخ بیانات میں مشہور ڈگ وجے سنگھ نے اس سے قبل بھی کہا تھا کہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کیلئے مسلمانوں سے زیادہ غیر مسلم جاسوسی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تھاکہ بی جے پی او رآر ایس ایس کے لوگ ہی جاسوسی کرنے میں ملوث ہیں او رانہیں آئی ایس آئی سے پیسے بھی ملتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram