بی ایچ پونے کیا برھانی فائونڈیشن کا اعزاز،بایوگیس ایپ لانچ کیا

برھانپور(مہ لقہ انصاری کے ذریعے)انجمن زکوی جماعت کمیٹی برھانپور کے ترجمان ملا تفصیل حسین ملائم والا نے بتایاکہ دائودی بوہرہ سماج کے 53ویں داعی اور برھانی فائونڈیشن ممبئی کے سول ٹرسٹی ڈاکٹر سیّدنا مفدل سیف الدین صاحب طول العمرہ شریف کو بنارس ہندویونیورسٹی وارانسی یوپی کے آئی آئی ٹی محکمے کی جانب سے گرین ٹارچ بیرر کاسرٹیفکیٹ عطاکیاگیاہے، اس موقع پر آئی آئی ٹی آڈیٹوریم میں بایو گیس ایپ کااجراء (لانچ )بھی کیا گیا فائونڈیشن کے ٹرسٹی جناب شیخ عبدے علی بھائی بھان پوروالا نے بی ایچ یو کے ڈائریکٹر مسٹر جین سے گرین ٹارچ کا سرٹیفکیٹ حاصل کیا ،مسٹرجین نے ہندوستان کے ماحول کو فضائی آلودگی سے پاک کرنے میں برھانی فائونڈیشن کے کام کی تعریف کی ہے،مُلاتفضیل حسین ملائم والا کے مطابق اس پروگرام میں برھانی فائونڈیشن کے ٹرسٹی ڈاکٹر شیخ عبدے علی ،IBAکے صدر ڈاکٹر اے آرشکلا ،IBAمولانا اطہر دھلوی،چیئرمین گوروکیڈیا،برھانی فائونڈیشن کے ٹرسٹی مرتظیٰ پوناوالا،برھانی فائونڈیشن کے سیکریٹری معیذتابنا والا،یونیورسٹی اسٹاف، طلبائ، دائودی بوہرہ سماج کی سرکردہ شخصیات موجود تھیں ، برھانی فائونڈیشن کو اعزازملنے پر برھانپور کے دائودی بوہرہ سماج میں خوشی کا ماحول ہے،بوہرہ برادری نے اظہار مسرت کیاہے اور مبارکباد دی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest