حلف اٹھانے سے پہلے مودی نے بابائے قوم کو پیش کی خراج عقیدت

نئی دہلی: ۔ مسٹر مودی آج صبح سب سے پہلے بابائے قوم مہاتما گاندھی کی سمادھی راج گھاٹ پہنچے اور انہیں گلہائے عقیدت پیش کئے ۔اس کے بعد مسٹر مودی سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی سمادھی ’ سدا اٹل‘ پر گئے اور سابق وزیر اعظم کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ اس موقع پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) صدر امت شاہ اور بی جے پی کے دیگر لیڈر بھی موجودہ تھے۔ واجپئی کی سمادھی پر خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد مسٹر مودی انڈیا گیٹ پر واقع نیشنل وار میموریل گئے اور ملک کی خاطر اپنی جاں نثار کرنے والے جانباز شہیدوں کو خراج عقیدت پیش؎ کیا ۔ اس موقع پر بری فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت، بحریہ سربراہ ایڈمرل سنیل لامبا اور فضائیہ کے نائب سربراہ ایئر مارشل آر کے سنگھ بھدوريا بھی موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *