بزم ادب خواتین کی ماہانہ نشست کا انعقاد

علی گڑھ: بزم ادب خواتین کی ماہ دسمبر کی نشست بیگم سہیل معین کی جانب سے اولڈ گرلز ایسوسی ایشن کے گیسٹ ہاؤس میں منعقد کی گئی۔ ہمیشہ کی طرح تلاوتِ کلام پاک سے نشست کا آغاز ہوا۔ تلاوت کے بعد محترمہ ثمینہ لودی نے اپنا افسانہ ’’فیصلہ‘‘ پڑھ کر سنایا۔ انجم قدوائی نے اپنی نظم ’پان‘ حاضرین کے سامنے پیش کی جسے کافی پسند کیا گیا۔ انجم قدوائی نے اپنا افسانہ ’’بس ایک نقطہ‘‘ جو موجودہ ہندوستان میں کسانوں کی حالتِ زار کو بیان کرتا ہے پڑھ کر سنایا۔ محترمہ عفت صدیقی نے اپنی نظم ’’حادثہ‘‘ پیش کی۔ محترمہ آصف اظہار علی نے اپنا افسانہ ’’بڑے صاحب کا بنگلہ‘‘ پڑھ کر سامعین کو محظوظ کیا۔ محترمہ معین الظفر اور محترمہ نرجس حسین نے اپنے خوبصورت ترنم کے ساتھ مشہور ومعروف شعرا کا کلام پیش کیا۔ بیگم سہیل معین کی بہترین ضیافت کے بعد نشست کا اختتام ہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram