بنگلہ دیش کے سابق صدر جنرل ارشاد کا 89برس میں انتقال

ڈھاکہ:بنگلہ دیش کے سابق صدر اور جاتیہ پارٹی کے صدر حسین محمد ارشاد کا89 برس کے تھے۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر)کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر رضا الشمیم نے بتایا کہ مسٹر ارشادکا آج مشترکہ فوجی اسپتال میں علاج کے دوران انتقال ہوگیا۔انہوں نے فوج میں سربراہ رہتے ہوئے 1982 میں تختہ پلٹ کیاتھا اور 1983 میں اپنے بنگلہ دیش کے صدر ہونے کا اعلان کیاتھا۔انہوں نے بعد میں جاتیہ پارٹی کی تشکیل کی اور سال 1986میں متنازعہ طریقے سے انتخابات میں جیت حاصل کی تھی۔سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء اور حالیہ وزیراعظم شیخ حسینہ کی قیادت میں جمہوریت کے حامی عوامی انقلابات کی وجہ سے انہیں استعفی دینا پڑاتھا۔وہ 1991 میں رنگ پور -3پارلیمانی حلقے سے لوک سبھا کےلئے منتخب ہوئے تھے اور اس کے بعد انہوں نے سبھی عام انتخابات میں جیت حاصل کی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest