بنگلہ دیش: کثیرالمنزلہ عمارت میں آتشزدگی ،19 افراد ہلاک

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں 22 منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے کم از کم 19 افراد ہلاک اور 73 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق 6 افراد چھلانگ لگا کر جان بچانے کی کوشش میں ہلاک ہوئے۔بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق دارالحکومت ڈھاکہ کے علاقے بنانی میں ایف آر ٹاور نامی کثیر المنزلہ عمارت کی آٹھویں منزل میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دیگر کئی منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔آگ کے شعلوں میں لپٹی عمارت میں درجنوں افراد پھنس گئے جب کہ 7 افراد نے اپنی جان بچانے کے لیے عمارت سے چھلانگ لگادی۔ آگ اتنی شدید تھی کہ اس پر قابو پانے کے لیے ناصرف شہر کی فائر بریگیڈ بلکہ بنگلا دیش کی بحریہ اور فضائیہ کی بھی مدد لینی پڑی۔مقامی انتظامیہ نے واقعے میں 19 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے جب کہ 70 سے زائد زخمی ہیں، ہلاک ہونے والوں میں ایک سری لنکن شہری بھی بتایا جارہا ہے۔واضح رہے کہ ڈھاکا دنیا کے گنجان ترین شہروں میں سے ایک ہے۔ گزشتہ ماہ ڈھاکا کی ہی ایک عمارت میں آگ لگنے سے 78 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔واضح رہے کہ رواں برس فروری میں ڈھاکا کے ایک پرانے کوارٹر میں آگ بھڑکنے سے تقریباً 70 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہو گئے تھے۔ڈھاکا میں ہی نومبر 2012 میں 9 منزلہ عمارت پر مشتمل فیکٹری میں آگ لگنے سے تقریباً 111 ملازمین ہلاک ہو گئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram