بچہ چوری کی وارداتوں کو پولیس کپتان نے افواہ قراردیا

گذشتہ کئی دنوں سے بچہ چوری کرنے ،بچہ پکڑنے کی افواہیں گشت کررہی تھی جس پر پولیس کپتان جناب اجے سنگھ نے اپنا وضاحتی بیان مع اپیل کے جاری کرکے موصوف نے کہاہے کہ یہ صرف افواہ ہے، اس کی کوئی تصدیق نہیں ہے اگر اس قسم کی کوئی بات یا واردات ہوتو فوراً پولیس کو مطلع کریں،قانون کو اپنے ہاتھ میں نہ لیں،ورنہ پولیس ایسے لوگوں پر بھی کارروائی کرے گی،پورے ضلع میں دفعہ 144نافذہے اس لئے 4یا4سے زائد لوگ بنااجازت کے ایک ساتھ جمع نہ ہوں،اسی طرح سوشل میڈیا پر بھی دفعہ 144 نافذ ہے، جوبھی غلط طرح کے پیغام یا افوا ہیں پھیلائی جاری ہیں ان پر سخت کارروائی کی جائیگی، پولس عوام کی امداد کیلئے 24گھنٹے تیارہے عوام پریشان نہ ہوںاور افواہوںپر دھیان نہ دیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram