گور کی آخری رسومات بھوپال میں آج

بھوپال:مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر بابو لال گور کی آج دوپہر دو بجے دارالحکومت بھوپال میں آخری رسوما ت ادا کی جائیں گی ۔پارٹی کے ریاستی میڈیا انچارج لوكیندر پراشر نے بتایا کہ آنجہانی کے جسدخاکی کو دوپہر ساڑھے 12 بجے پارٹی کے ریاستی دفتر لایا جائے گا ۔ اس کے بعد وہاں سے جسد خاکی کو مقامی سبھاش نگر وشرام گھاٹ لے جایا جائے گا ، جہاں دوپہر دو بجے ان کی آخری رسومات اداکی جائیں گی ۔آنجہانی کی آخری رسومات میں سابق وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان اور پارٹی کے ریاستی صدر راکیش سنگھ سمیت دیگر سنیئر لیڈر وں کے شامل ہونے کا امکان ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *