بابری مسجد- اجودھیا قضیہ کی سماعت کی لائیوٹیلی کاسٹ ریکارڈنگ کےلئے عدالت نے کیا انکار

نئی دہلی:سپریم کورٹ نے بابری مسجد-رام جنم بھومی قضیہ کی سماعت کا لائیو آڈیو ریکارڈنگ کی اجازت دینے سے منگل کو انکار کر دیا۔سپریم کورٹ کے چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت والی پانچ ججوں کی آئینی بنچ اس معاملہ کی آج سماعت کر رہی ہے۔ اس بنچ میں چیف جسٹس کے علاوہ جسٹس ایس اے بوب ڈے، جسٹس ڈی وائی. چندرچوڑ، جسٹس اشوک بھوشن اور جسٹس ایس اےنذیر شامل ہیں۔
عدالت میں سماعت کے دوران اس معاملہ کا ایک فریق نرموہی اکھاڑا نے بتایا کہ متنازع مقام پر اس کا قبضہ ہے اور وہ زمانے سے اس کا انتظام اور رام للا کی پوجا کر رہا ہے۔قابل ذکر ہے کہ سپریم کورٹ کے سابق جسٹس ایف ایم آئی خلیف اللہ کی قیادت میں قائم تین ارکان کی کمیٹی کی کوششیں ناکام ہونے کے بعد عدالت نے دو اگست کو آج یعنی چھ اگست سے لگاتار سماعت کرنے کا فیصلہ لیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest