بابری مسجد فیصلہ ۔سپریم کورٹ نے ڈی جی پی اور سیکریٹری کو کیا طلب

سپریم کورٹ کا فیصلہ کیا ہوگا کس کے حق میں ہوگا یہ کوئی نہیں جانتا .  لیکن سیکیورٹی کو لیکر سپریم کورٹ نے اترپردیش کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس ( ڈی جی پی) او پی سنگھ اور چیف سکریٹری آر کے تیواری کو طلب کیا ہے۔ ڈی جی پی اور چیف سکریٹری جمعہ کو دوپہر 12 بجے سپریم کورٹ میں موجود رہیں گے۔ شاید ایسا اس لئے کہ سپریم کورٹ اپنے فیصلے سے پہلے دونوں افسران سے سیکورٹی بندوبست کی جانکاری لینا چاہتا ہے۔اس پورے کیس کے روح رواں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس رنجن گگوئیریٹائرہورہے ہیں اس لئے ان کے سبکدوش ہونے سےپہلے ہی نتیجہ آنے کی امید ہے ۔اس وقت سوشل میڈیا پر بھی حکومت کی کڑی نظر ہے۔ یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی سبھی ضلع حکام اور پولیس کپتانوں کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کر کے انہیں سختی برتنے کی ہدایت دی ہے۔ وزیر اعلیٰ یوگی نے حکام سے کہا کہ سوشل میڈیا پر شئیر کئے گئے اشتعال انگیز پوسٹ پر فوری کارروائی کریں۔ آنے والے فیصلے کو لے کر عوام، لیڈروں اور مذہبی رہنماؤں کے ساتھ سبھی سے بات چیت مسلسل بنائے رکھیں۔حالنکہ دونوں فریق یہی کہ رہے ہیں کہ وہ فیصلے کا انتظار کرینگے لیکن کچھ نہیں پتا کہ کب کیا ہو جائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram