بابری مسجد منہدم کئے جانے کے معاملے میں فیصلہ نو ماہ کے اندر

نئی دہلی: اجودھیا کی بابری مسجدکو منہدم کرنے کی سازش کے مجرمانہ معاملے میں نچلی عدالت نو ماہ ماہ کے اندر فیصلہ سنائے گی ۔اس معاملے میں بی جے پی کے رہنما ایل کے اڈوانی، مرلی منوہر جوشی، اوما بھارتی، کلیان سنگھ وغیرہ رہنما ملزم ہیں۔سپریم کورٹ نے جمعہ کو معاملات کی سماعت کرتے ہوئے ہدایت دی ہے کہ مجرمانہ سازش معاملے میں چھ ماہ کے اندر گواہوں کے بیانات درج ہوجانے چاہپئے،جبکہ نو ماہ کے اندر فیصلہ سنا دیا جاناچا ہئے۔ جسٹس روہنگٹن اور جسٹس سوریہ کانت کی بینچ نے ہدایت دی کہ اس معاملے میں آج کی تاریخ سے نو ماہ کے اندر فیصلہ کردیا جانا چاہئے۔عدالت نے معاملے کی سماعت کرنے والے مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے خصوصی جج ایس کے یادو کی میعاد کو آگے بڑھانے کا بھی اتر پردیش کی حکومت کو ہدایت دی ۔ مسٹر یادو 30 ستمبر کو ریٹائر ہونے والے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram