اکھلیش یادو کو سابق گورنر عزیز قریشی نے ہاردک پٹیل اور عمیق جامعی کو ٹکٹ دینے کا مشورہ دیا

لکھنؤ: سابق گورنر اترپردیش و اتراکھنڈ عزیز قریشی نے کہا کہ وہ اکھیلیش میں ایک بہت ہونہار لیڈر دیکھتے ہیں وہ ان کے طریقہ کار سے بھی مطمئن ہیں وہ سماج وادی پارٹی کو کافی آگے لے جائیں گے،بی ایس پی سے اتحاد کا پورا کریڈٹ انہوں نے اکھیلیش کو دیتے ہوئے کہا کہ بس اک چونک ہو گی کہ کانگریس کو کنارے کردیا گیا اتحاد میں شامل کرنا چاہیے تھا۔ عزیز قریشی نے بتایا کہ انہوں نے اکھیلیش سے حالیہ ملاقات میں یہ مشورہ دیا ہے کہ ہاردک پٹیل اور عمیق جامعی جیسے تیز طرار اور ہونہار نوجوانوں کو ٹکٹ دیں ان میں الیکشن جیتنے اور عوام کو بہتر نمائندگی کی پوری صلاحیت ہے جب ان سے پوچھا کہ اکھیلیش نے اس کا کیا جواب دیا تھا تو انہوں نے کہا کہ جواب مثبت میں تھا اور مجھے امید ہے کہ وہ میرے مشورے کا خیال رکھیں گے انہوں نے اس بات سے انکار کیا کہ وہ مذکورہ لوگوں کے لیے کسی خاص سیٹ کی بات کی ہے بس اتنا کہا ہے کہ انھیں پارلیمانیا الیکشن لڑاے۔یہ اطلاع اجود قاسمی نے دی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest