عظیم لوگوں کے مجسمے توڑنے والے بزدل

نئی دہلی:کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے مہاتما گاندھی اور بابا صاحب بھیم راو امبیڈکر کے مجسمے توڑے جانے کے واقعہ کو عظیم لوگوں کی توہین قرار دیتے ہوئے کہا کہ رات کے اندھیرے میں اس طرح کے واقعات کو انجام دینے والے لوگ بزدل ہوتے ہیں۔محترمہ واڈرا نے سنیچر کو کہاکہ اترپردیش کے جالون میں کچھ سماج دشمن عناصر نے بابا ئے قوم مہاتما گاندھی کے مجسمہ کو نقصان پہنچایا ہے۔ یہ بابائے قوم کی توہین ہے اور یہ بے وقوف لوگ مسلسل اس طرح کے واقعات کو انجام دے رہے ہیں لیکن ان کو سمجھ لینا چاہئے کہ ا سے ان عظیم لوگوں کی عظمت ذرا بھی متاثر نہیں ہوگی۔انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ کچھ دن پہلے اترپردیش میں بابا صاحب امبیڈکر جی کے مجسمہ کو سماج دشمن عناصر نے توڑا۔ اب جالون میں مہاتما گاندھی کے مجسمہ کو توڑاگیا۔ مجسمے توڑنے والے بزدلوں زندگی میں یہ تمہاری کامیابی ہے کہ رات کے اندھیرے میں چھپ کر تم ملک کے عظیم لوگوں کی توہین کرنے کی کوشش کرتے ہو؟ مجسموں پر حملہ کرکے ان عظیم لوگوں کی عظمت تم ذرا بھی ہلا ڈلانہیں سکتے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *