آیوشمان بھارت یوجنا پر سوال اٹھائے:راہل

صحت کے شعبہ میں معیاری اور ڈھانچہ جاتی اصلاحات کرنا ضروری ہوگا۔

ادے پور:کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے آیوشمان یوجنا پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ پورے ملک میں اسپتال ہی نہیں ہیں پھر عوام کا علاج کیسے ہوگا۔مسٹر گاندھی آج یہاں دانشوروں اور کارپوریٹ سے وابستہ مختلف علاقوں کے چار سوسے زائد لوگوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی آیوشمان بھارت یوجنا کے تحت پچاس کروڑ لوگوں کی صحت کے لئے 20ہزار کروڑ روپے کےا نتظام کے سلسلہ میں انہوں نے کہاکہ اس یوجنا کے لئے کافی اسپتال اور ڈاکٹر ہی نہیں ہیں، صحت کے شعبہ میں ڈھانچہ جاتی ترقی کو فروغ دینا ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ زراعت کے شعبہ میں بھی فصل انشورنس کا ٹھیکہ ایک ہی کمپنی کو دینے سے کسانوں کو متبادل نہیں ملتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ عوام کی صحت اور تعلیم کے لئے جتنا بجٹ مختص ہونا چاہئے بی جے پی حکومت نے نہیں کیا۔ انہوں نے راجستھان میں گزشتہ گہلوت حکومت میں مفت دوائیاں دینے کی اسکیم نافذ کرنے کی تعریف کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *