ایودھیا معاملہ: سپریم کورٹ نے ثالثی کے عمل پر 25 جولائی تک طلب کی رپورٹ

سپریم کورٹ میں آج رام جنم بھومی اور بابری مسجد زمین تنازعہ معاملے پر سماعت ہوئی ۔ سماعت کے دوران درخواست گزار گوپال سنگھ نے کورٹ سے کہا کہ اس مسئلے میں ثالثی کام نہیں کر رہی ہے، ایسے میں سپریم کورٹ کو ہی کوئی فیصلہ سنانا چاہئے۔ اس پر عدالت نے کہا کہ ہم نے ثالثی کا وقت دیا، اس کی رپورٹ آنے میں ابھی وقت ہے۔ اب اس معاملہ میں اگلی سماعت 25 جولائی کو ہو گی۔چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی زیر صدارت آئینی بینچ نے ثالثی کمیٹی سے اس مسئلہ پر رپورٹ پیش کرنے کو کہا ہے۔ پینل کو یہ رپورٹ آئندہ جمعرات تک سپریم کورٹ میں جمع کرنا ہو گی۔ اب اس معاملہ پر اگلی سماعت 25 جولائی کو ہو گی۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ اگر پینل کہتا ہے کہ ثالثی کارگر نہیں ثابت ہوتی ہے تو 25 جولائی کے بعد کھلی عدالت میں روزانہ اس کی سماعت ہو گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest