اسلاموفوبیا:آسٹریلیا میں ایک مسلمان لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنانے کی کوشش کی

میلبورن:میلبورن شہر میں اسلام و فوبیا کی شکار ایک شرپسند خاتون ٹرین میں موجود مسلمان خواتین کی موجودگی پر چراغ پا ہوگئی اور ایک مسلمان لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنانے کی کوشش کی اسے بچانے دوسری مسلمان لڑکی آئی تو اس پر تشدد کیا اور گالیاں بکیں۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا میں مسلمانوں سے نفرت کا تازہ واقعہ پیش آیا ہے، شرپسند خاتون نے چلتی ٹرین میں باحجاب لڑکی پر حملہ کرکے اسے زدوکوب کیا اور مغلظات بکیں۔اس حوالے سے تشدد کی شکار مسلمان خاتون نے سوشل میڈیا پر واقعے کی تفصیل بیان کرتے ہوئے لکھا کہ اسے نفرت انگیزی کا نشانہ اس وقت بنایا جب وہ دوسری مسلمان خاتون کو حملہ آور کے نرغے سے بچانے کی کوشش کررہی تھی۔بیس سالہ فہیمہ ایدن نے لکھا کہ مسلمان خاتون کو بچانے پر آسٹریلوی خاتون نے اس پر حملہ کردیا، حملہ آور نے دھکے دیے، مغلظات بکیں اور زدو کوب کیا۔واقعے سے متعلق ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں خاتون اپنی نفرت کا اظہار کرتے ہوئے باحجاب لڑکی کودھکے دے رہی ہے۔ متاثرہ لڑکی نے حملہ آور کو بتایا کہ وہ آسٹریلوی شہری ہے جبکہ حملہ آور خاتون چلاتی رہی کہ ’مجھے اسلام سے نفرت ہے، مسلمان دہشت گرد ہیں‘۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram