سپریم کورٹ نے کر نا ٹک کے باغی ممبران اسمبلی کی عرضی پر سماعت

نئی دہلی:سپریم کورٹ کرناٹک کے کانگریس اور جے ڈی ایس کے باغی ممبران اسمبلی کی اسمبلی کے اسپیکر کو سونپے گئے استعفوں کو قبول نہیں کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کرنے کو تیار ہو گیا ہے۔ کانگریس اور جے ڈی ایس کے دس ممبران اسمبلی نے پٹیشن دائر کی ہے۔ان ممبران اسمبلی نے چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت والی بنچ کو اپنی پٹیشن پر آج ہی سماعت کرنے کی مانگ کی۔ تب چیف جسٹس رنجن گوگوئی نے کہا کہ آج سماعت ممکن نہیں ہے۔وہ کل اس عرضی پر سماعت کر سکتے ہیں۔پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ اسپیکر موجودہ کانگریس جے ڈی ایس حکومت کی حمایت کی وجہ سے ان کا استعفی جان بوجھ کر قبول نہیں کر رہے ہیں۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حکومت اپنی اکثریت کھو چکی ہے۔ لہذا اسپیکر اسے بچانے کے لئے ایسا کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest