وزیر اعلی گہلوت نے مودی کے الزام کو کیا مسترد

کانگریس کے قومی صدر راہل گاندھی نے راجستھان میں ضلع الور کے تھانہ غازی میں اجتماعی آبروریزی متاثرہ سے ملاقات کرنے کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ متاثرہ خاندان کو انصاف ملے گا اور کسی بھی لڑکی کے ساتھ ایسے واقعات برداشت نہیں کئے جائیں گے۔ انہوں نے اپنے دورہ کو سیاست سے متاثر بتائے جانے سے انکار کرتے ہوئے کہا’’میرے لئے یہ معاملہ جذباتی مسئلہ ہے، اس میں کوئی سیاست نہیں ہے، میں یہاں سیاست کرنے نہیں آیا ہوں۔ میں نے جیسے ہی اس واقعہ کے بارے میں سنا، تب میں نے فوری طور پر وزیر اعلی اشوک گہلوت سے بات کی اور فوری کارروائی کی ہدایت دی‘‘۔
وزیر اعلی گہلوت نے اس واقعہ کو سیاسی وجوہات سے چھپانے کے وزیر اعظم نریندر مودی کے الزام کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں ایف آئی آر درج ہونے کے بعد فوری طور پر کارروائی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد ہم نے پولیس کو ہدایات دی کہ تھانوں میں ایف آئی آر درج نہیں ہونے پر پولیس سپرنٹنڈنٹ کے دفتر میں ایف آئی آر درج کرائی جا سکتی ہے۔ ریاست میں خواتین سے متعلق اس طرح کے معاملات کی تحقیقات پولیس کے سرکل افسر سطح کے افسر كریں گے۔ مسٹر گہلوت نے متاثرہ خاندان کو نوکری دینے کا بھی یقین دلایا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest