پرکاش جاوڑیکر نے کہا کیجریوال کو دہشت گرد ۔جانئے کیجریوال کا جواب

صدا ٹوڈے ۔نئی دہلی
کیا اروند کیجریوال دہشت گرد ہے ۔یہ سوال ہم آپ سے نہیں کر رہے ۔بلکہ پرکاش جاوڑیکر نے کیجریوال کو دہشت گرد کہا ہے اور یہ تک کہہ دیا کہ ثبوت موجود ہیں ۔اس پر عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے بی جے پی کو چیلنج دیا کہ اگر اروند کیجریوال دہشت گرد ہیں تو بی جے پی انہیں گرفتارکرے۔سیاست جو نہ کرائے کم ہے ایسے میں جب کہ انتخاب قریب ہو تویہ چھینٹا کشی اور بھی بڑھ جاتی ہے8فروری کو ہونے والے انتخابات کےلئےجیسے جیسے وقت نزدیک آرہا ہے، مختلف سیاسی پارٹیوں کے درمیان ایک دوسرے پر حملہ تیز ہوگیاہےپرکاش جاؤڈیکر نے پیرکوکہا کہ وزیراعلی اروند کیجریوال کے دہشت گرد ہونےکے ثبوت ہیں۔ بی جے پی کے پنڈت پنت مارگ میں واقع ریاستی دفتر میں پرکاش جاؤڈیکر نے پیرکو نامہ نگاروں سےکہا کہ اروند کیجریوال پوچھ رہے ہیں کہ کیا میں دہشت گرد ہوں، تو اس بات کے کئی ثبوت ہیں۔ پریس کانفرنس میں بی جے پی کے ریاستی صدر منوج تیواری اور وزیرمملکت برائے خزانہ انوراگ ٹھاکر بھی موجود تھے
پارٹی کے کے راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے بی جے پی کو چیلنج دیا کہ اگر اروند کیجریوال دہشت گرد ہیں تو بی جے پی انہیںگرفتارکرے۔ سنجے سنگھ نےکہا، ‘یہ سب ہمارے ملک کی راجدھانی میں ہورہا ہے، جہاں مرکزی حکومت بیٹھتی ہے، الیکشن کمیشن موجود ہے۔ ایک مرکزی وزیر کو اس طرح کے بیان دینے کی اجازت کیسے مل سکتی ہے۔ اگر اروند کیجریوال دہشت گرد ہیں تو میں بی جے پی کو چیلنج دیتا ہوں کہ انہیں گرفتار کرے۔حیرت کی بات ہے کہ اتنا سب کچھ ہورہا ہے اور الیکشن کمیشن کو سانپ سونگھا ہوا ہے ۔کل ہی یوگی نے ایکم ذہریلا بیان دیا لیکن کوئی نوٹس نہ کاروائی ۔سیاں بھئے کوتوال تو ڈر کاہے کا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *