اروند کیجریوال نےبتائیں انتخابات میں شکست کی دو وجوہات

لوک سبھا انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور اس کے اتحادیوں سے شکست ملنے کے بعد تمام اپوزیشن پارٹیوں میں شکست کی وجوہات تلاش کی جا رہی ہیں۔ اسی سلسلہ میں دہلی کے وزیراعلی اور عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نےاپنے دوستوں کو خط لکھ کر ان کی محنت کی تعریف کی اورساتھ میں ہی شکست کی وجوہات بھی بتائیں۔اروند کیجریوال نے اپنے خط میں بتایا کہ جو الیکشن کے نتائج آئے ہیں اس کی و جوہات نظر آرہی تھیں۔ پہلی وجہ یہ ہے کہ ملک بھر میں جو ماحول بنا اس کا اثر دہلی میں دیکھنے کو ملا ۔دوسری وجہ یہ ہے کہ عوام نے یہ بڑا الیکشن نریندر مودی اور راہل کے درمیان سمجھا اور اپنے حساب سے ووٹ دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest