ارون جیٹلی کے انتقال سے بالی ووڈ میں غم کی لہر، ٹویٹر پر لکھی ایسی باتیں

ارون جیٹلی کے انتقال سے صدمے میں بالی ووڈ

سابق وزیر مالیات ارون جیٹلی کا آج یعنی 24 اگست کو انتقال ہوگیا۔ ان کے انتقال کی خبر سنتے ہی ملک بھر میں غم واندوہ کی لہر دوڑ گئی۔ وہیں بالی ووڈ بھی اس خبر سے صدمے میں آ گیا ہے۔ بالی ووڈ اسٹارس نے ارون جیٹلی کے انتقال کے بعد سوشل میڈیا کے ذریعے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
واضح ہو کہ سابق وزیرمالیات اوربی جے پی کے سینئر لیڈرارون جیٹلی کا آج ہفتہ کے روزطویل بیماری کے بعد دوپہر 12 بج کر 07 منٹ پر نئی دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (ایمس) میں انتقال ہو گیا۔ ارون جیٹلی کو کچھ دنوں پہلے ہی سانس لینے میں دقت کی وجہ سے ایمس میں بھرتی کرایا گیا تھا۔ پچھلے کچھ دنوں سے ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی تھی۔ لیکن آج ایک بار پھر ان کی طبیعت بگڑ گئی اور وہ انتقال کر گئے۔ ان کے پسماندگان میں ان کی بیوی، ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔ وہ 9اگست سے ایمس میں داخل تھے۔

 

Image result for sani deval

سنی دیول نے کہی ایسی بات
بالی ووڈ اداکار اور بی جے پی رکن پارلیمنٹ سنی دیول نے ٹویٹ کرکے لکھا، ‘اس ملک نے ایک مرتبہ پھر عظیم لیڈر کو کھو دیا۔ ہماری تعزیت ارون جیٹلی کے کنبے کے ساتھ ہے’۔
وہیں اداکار رتیش دیشمکھ نے لکھا، ‘میں شری ارون جیٹلی جی کے انتقال کی خبر سے بری طرح دکھی ہوں۔

Image result for adnan sami

سنگر عدنان سمیع کا ٹویٹ
ان کے اہل خانہ اور اقارب کیلئے میری تعزیت ہے۔وہیں سنگر عدنان سمیع نے لکھا، ‘ارون جیٹلی کے انتقال کی خبر سن کر کافی دکھی ہوں۔ وہ ایک بہترین انسان تھے۔ خدا ان کی روح کو سکون بخشے۔

Image result for ‫انل کپور‬‎

انل کپور نے لکھی ایسی بات
اداکار انل کپور نےٹویٹ کرتے ہوئے لکھا میں ارون جیٹلی جی سے تقریبا 20 سال پہلے ملا تھا اور تب سے میں ان کا فین ہوں۔ ان کا انتقال ملک کیلئے بھاری نقصان ہے۔ ہم انہیں ہمیشہ یاد کریں گے۔ ان کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کرتا ہوں’۔

Image result for aja devegan

 

اجے دیوگ کا ٹویٹ
اداکار اجے دیوگن نے لکھا، ‘ارون جیٹلی جی کے انتقال سے میں بیحد دکھی ہوں۔ ہندستان کو لیکر ان کے ویژن کا میں بڑا فین ہوں۔ وہ ایسے لیڈر ہیں جن سے بات چیت کرنے کا شرف مجھے حاصل ہوا۔ اس دکھ کی گھڑی میں ان کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار تعزیت کرتا ہوں ۔ ارون جیٹلی کو بھگوان شانتی دے’۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest