آر ٹیکل 370پر سپریم کورٹ میں اگلے ہفتے سماعت ہوگی

دفعہ 370پر سپریم کورٹ میں اب اگلے ہفتے سماعت ہوگی۔عدالت نے عرضداشت گذاروں کو ترمیم شدہ عرضداشت داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔سماعت کے دوران چیف جسٹس آف انڈیا، جسٹس رنجن گوگوئی نے سوال کیاہے کہ یہ کس طرح کی عرضی ہے؟۔ سپریم کورٹ نے عرضی گذار کی سرزنش کی اور اس معاملہ کی سماعت کوآئندہ ہفتے تک ملتوی کردیاہے۔چیف جسٹس آف انڈیا نے کہا کہ یہ آرٹیکل 370 کی منسوخی پردائر کی گئی عرضداشت پڑھنے کے لیے عدالت نے آدھا گھنٹے کا وقت ضائع کردیا لیکن ان عرضداشتوں میں تکنیکی خامیاں پائی گئیں ہیں۔ عدالت نے کہا کہ جموں وکشمیر میں لینڈ لائن فون کام کررہے ہیں اور میڈیا کو اب دشواری نہیں ہوگی۔ عدالت میں حکومت کے وکیل نے کہا کہ سکیورٹی ایجنسیوں پربھروسہ کجیئے وہ حالات کو بہترکرنے کے لیے جام کررہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram