برھانپور کے مفتی ارشد رحمانی کو ایوارڈ سے کیا گیا سرفراز

برھانپور(مہ لقہ انصاری کے ذریعے)دینی درس گاہ دارالعلوم شیخ علی متقی ؒ،اتاولی ،عادل پورہ کے مدرس مفتی سیّد ارشد علی ملی رحمانی کوان کے آبائی وطن فیض پورمہاراشٹر میں ان کی علی ،فقہی، تدریسی، وتضیفی خدمات کے پس منظر میں فیض رحمانی فائونڈیشن فیض پور کے ذریعے علمائے اکرام،حفاظ اکرام اور عمائدین شہر کی موجودگی میں ایک باوقار تقریب میں شیخ الحدیث معہد ملت وقاضی شریعت دارالقضاء مالیگائوں حضرت مفتی حسنین محفوظ نعمانی کے درست مبارک سے رحمانی ایوارڈ سے سرفراز کیاگیا،واضح ہوکہ مفتی سیّد ارشد گذشتہ دیڑھ دہائیوں سے دارالعلو م شیخ علی متقیؒ سے وابستہ ہوکر خدمت انجام دے رہے ہیں اور کئی کتابوں کے مصنف بھی ہیں،دارالعلوم شیخ علی متقیؒ کے ناظم اعلیٰ اور تمام اراکین وعہدے داران نے اس اعزاز پر موصوف کو مبارک باد دیتے ہوئے خیر مقدم کیاہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest