سینئر آئی اے ایس ڈاکٹر ہری اوم کے لئے سائبان میں محفل کا اہتمام

نئی دہلی : ملک کے مشہور معرف گلو کار ڈاکٹر ہری اوم ( آئی اے ایس) کی ایک محفل صدائے دِل کا اہتمام فیڈریشن فور گلوبل کلچر کی جانب سے بسنت کنج نئی دہلی واقع سائبان میں ۷۲ اپریل شام ۷ بجے کیا جار ہا ہے ، مزید معلومات فراہم کرتے ہوئے فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری طارق فیضی نے کہا کہ ڈاکٹر ہری اوم ،سینئر آئی اے ایس ہونے کے ساتھ ساتھ شاعر ، افسانہ نگار اور کہانی کے مصنف ایک مشہور غزل گلوکاربھی ہیں ، آپ کی پیدائش اُترپردیش کے امیٹھی ضلع کے کٹاری گاءوں میں ہوئی ہے، اعلی تعلیم الہ آباد یونیورسٹی اور جواہر لال نہوو یونیورسٹی سے ہوئی ، گڈھوال یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی حالیہ بر سوں میں بین الاقومی سماجی ادارے ( دی ہیگ نیدرلینڈ ) سے ریتھکنگ دی رول آف انفارمیشن ایجوکیشن اینڈ کمیونیکشن ان پارٹیسیپیٹی رول سینٹیشن ان اتر پردیش ، اسیسنگ پسبل پالیسی لیسنس فرام بنگلہ دیش ، موضوعاتی تحقیقی کام یونیسیف (اتر پردیش یونٹ) اور جرمن کے گلوبی ترمیم پبلی کیشنرسے شاءع ہوا، اور مشہور ہوا، ان کی دونوں غزلوں کا مجموعہ دھوپ کاپرچم اور ذخوابوں کی ہنسی ایک کہانی مجموعہ امیریکہ میری جان اور شعر ی مجموعہ کپاس کے اگلے موسم میں شاءع ہوئی ، جبکہ تیتلیوں کا شور عنوان سے کہانیوں کی دوسری کتاب شائع ہونی ہے، گلوکار ہری اوم موسیقی میں ان کی گہری دلچسپی ہے، ان کے چارالبم منظر عام پر آچکے ہیں ، آپ کا غزل گائیکی کے میدان میں قابل دکر مقام ہے ، انقلابی شاعر فیض احمد فیض کو وقف رنگ پیرہن اور انتساب نام سے ا لبم ہے، اس کے علاوہ خود کی لکھی غزلوں کی گائیکی کا البم روشنی کے پنکھ نام سے دستیاب ہے، 1997 بیچ یوپی کیڈر کے مشہو افسر ڈاکٹر ہری اوم اضلاع میں ضلع مجسٹریٹ کے عہدے پر رہے، اس کے ساتھ ہی حکومت میں کئی اہم محکموں کی ذمہ داری اداکی ، بھارت الیکشن کمیشن نے حال ہی میں امیرزمبابوے پرسڈنٹ کے انتخابات میں ڈاکٹر ہری اوم کو بین الاقومی سپروائزر کی عظیم ذمہ داری سونپی تھی ، ڈاکٹر ہری وام دبئی میں بھی کئی مرتبہ اپنا پروگرام پیش کر چکے ہیں ، اس محفل میں عدلیہ ،انتظامیہ ، پولیس ، سماجی کارکن وغیرہ شرکت کریں گے،

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram