ارمینا خان کا انکشاف پریانکا چوپڑا کی ٹیم جعلی اکاؤنٹ سے مجھ پرسائبر حملےکر رہی ہے

کراچی: نامورپاکستانی اداکارہ ارمینا خان نے پاک اور ہندستان حالیہ کشیدگی کے دوران جنگ کی حمایت کرنے پربالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ آپ خود کواقوام متحدہ کی خیرسگالی سفیرکہتی ہیں لیکن آپ سے بڑی منافق کوئی نہیں۔ ارمینا خان کی جانب سے پریانکا کی حقیقت بیان کرنا ہندوستانیوں کو پسند نہیں آیا اورانہوں نے ارمینا خان کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔گزشتہ روزارمینا خان نے ٹوئٹرپرانکشاف کرتے ہوئے کہا کہ پریانکا کی ٹیم جعلی اکاؤنٹ بنا کران کے ٹوئٹراکاؤنٹ پرمسلسل اشتعال انگیزاوربے ہودہ تبصرے کرکے ان پرحملے کررہی ہے۔
پریانکا کی ٹیم کی جانب سے کیے جانے والے ٹوئٹس میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے ارمینا کو نہ صرف تنقید کا نشانہ بنایا بلکہ انہیں منافق بھی قرار دیا اورکہا کہ ارمینا اپنی فلم ’’شیردل‘‘ کی تشہیرکررہی ہیں جو جنگ پر مبنی ہے اور خود پریانکا پرجنگ کی حمایت کرنے کا الزام لگارہی ہیں۔ چند لوگوں نے یہ تک کہا کہ ارمینا کو پریانکا سے معافی مانگنی چاہئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest