سابق وزیراعلیٰ ارجن سنگھ کی اہلیہ کاانتقال ،جمعہ 17مئی کو آخری رسومات ہوںگی ادا

آنجہانی ارجن سنگھ اور اجے سنگھ راہل بھیا کے معتمد خاص جناب سلیم بھائی کاٹن والانے بتایاکہ ایم پی قدآوررہنما اور سابق وزیراعلیٰ آنجہانی ارجن سنگھ کی اہلیہ اور مدھیہ پردیش کے سابق حزب مخالف رہنما جناب اجے سنگھ راہل بھیا کی والدہ محترمہ سروج سنگھ المعروف بائی ساکاآج نئی دھلی میں انتقال ہوگیا،موصوفہ کے انتقال کی خبر ملتے ہی ان کے فرزند دھلی پہنچ چکے ہیں،موصوفہ کے انتقال پر ایم پی کانگریس کمیٹی کے سابق چیف جناب ارون یادو ،ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر جناب اجے رگھوونشی ،سابق ایم ایل اے حمید قاضی اور جناب سلیم بھائی کاٹن والا نے اظہار افسوس اوراظہار تعزیت کیاہے، جناب سلیم بھائی کاٹن والانے بتایاکہ آنجہانی کی آخری رسومات راج گھرانے کی سابقہ روایات کے مطابق بروز جمعہ 17؍مئی کو سیدھی ضلع کے چرہٹ میں کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest