انوج شرما کولکاتہ کے نئے پولیس کمشنر

کولکاتہ:انڈین پولیس سروس کے سینئرافسرانوج شرما کو مسٹر راجیوکمار کی جگہ کولکاتہ کا نیا پولیس کمشنر مقررکیاگیاہے۔مسٹر کمار سے شاردا چٹ فنڈ معاملہ میں حال ہی میں سی بی آئی کی ٹیم پوچھ تاچھ کے لیے ان کی رہائش گاہ پر گئی تھی۔ اس پر مغربی بنگال کی وزیرا علیٰ ممتابنرجی نے سخت اعتراض کیاتھا اور دھرنے پر بیٹھ گئی تھیں ۔معاملہ سپریم کورٹ تک پہنچنے کے بعد مسٹر کمار سے شیلانگ میں سی بی آئی نے پوچھ تاچھ کی تھی ۔ذرائع نے بتایاکہ مسٹر کمار کومئی ۲۰۱۶ءمیں کولکاتہ پولیس کمشنر کی ذمہ داری دی گئی تھی اور ان کی تین سال کی میعاد جلد ہی مکمل ہونے والی تھی ۔ذرائع نے بتایاکہ مسٹر کمار کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (کرائم برانچ)بنائے جانے کی امکان ہے۔ واضح رہے کہ مسٹر کمار نے شاردا نے دہ چٹ فنڈگھپلہ کا ۲۰۱۳ء میں پردہ فاش ہونے پر تحقیقاتی ٹیم کی قیادت کی تھی ۔سی بی آئی اسی معاملہ میں ان سے پوچھ تاچھ کرناچاہتی تھی۔ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد ہی یہ پوچھ تاچھ ممکن ہوسکی تھی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram