انجمن فکر رفعت سروش کا جلسہ تہینت نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے بچوں کو انعامات

شبانہ نذیر صاحبہ والد کی وراثت کو بھی سنبھا ل رہی ہیں اور خود بھی تعلیم کے فروغ میں پیش پیش ہیں وہ خود بھی ایک کامیاب پرنسپل ہیں۔

انجمن فکر رفعت سر وش کے زیر اہتمام انڈیا اسلامک کلچر سینٹر کے بی ایس عبد الر حمٰن آڈیٹوریم میں جلسہ تہنیت کا انعقاد کیا گیا، جس میں مہمانا ن کے ہاتھوں امسال راجدھانی کے مختلف اسکولوں میں دسویں وہارہویں میں نمایا ں مقام لانے والے سیکڑوں طلبا کی عزت افزائی کی گئی جس سے بچوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔اس موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر شریکزکوٰۃ فائونڈیشن کے چیئر مین ڈاکٹر سید ظفر محمود (آئی آرایس) نے اپنی گفتگو میں طلبا سے سول سروسز میں حصہ لینے کی اپیل کی۔ ظفر محمود نے مزید کہاکہہمارے بچے میں صلاحیت ہوتی ہے ،ضروری ہے کہ ہر بچہ محنت و لگن اور ایمانداری کےساتھ تعلیم حاصل کرے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ موجودہ وقت کیلئے نہایت ہی ضروری ہے کے ہمارے بچے اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے وطن وملت کیلئے خدمت کریں، مہمان ذی وقار معروف انسانی حقوق کار کن ڈاکٹر خواجہ ایم شاہد نے کہا کہ رفعت سروش ترقی پسند شاعر اور ایک اچھے ادیب تھے ۔ ان کی سوچ کو انہی کی صاحبزادی آگے بڑھا رہی ہیں ۔ خواجہ شاہد نے سبھی طلبا سے پر زور کہاکہ اعلیٰ تعلیم کیلئے ضروری ہے کہ بچے پرائمری وسیکنڈری اسکول سے ہی مزید توجہ دیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram