کینسر میں مبتلابی جے پی کے سینئر لیڈر اننت کمار کا انتقال

بی جے پی لیڈر اور مرکزی وزیر اننت کمار کا آج دیر رات دو بجے انتقال ہو گیا۔ وہ گزشتہ کچھ مہینوں سے کینسر میں مبتلا تھے ۔ اننت کمار کینسر کے علاج کے لیے نیویارک کے ایک کینسر اسپتال سےعلاج کرا کر لوٹے تھے۔ تاہم دیر رات صحت بگڑنے کی وجہ سے انہیں بنگلورو کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاںانہوں نے ۵۹؍ سال کی عمر میں بنگلور میں آخری سانس لی۔ اننت کمار کرناٹک کے بنگلورو سائوتھ سے ممبرپارلیمنٹ تھے۔ اننت کمار کے جسد خاکی کو صبح نو بجے کے بعد بنگلور کے نیشنل کالج گرائونڈ پر رکھا جائے گا، جہاں پر لوگ انہیں خراج پیش کرپائیں گے۔ اسی کے مطابق راشٹریہ سوگ بھی منایا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest