اے ایم یوکی ریسرچ اسکالر مریم خان کے تحقیقی مضمون کو معیاری سائنسی جریدہ ’سائنس ڈائرکٹ‘ نے شائع کیا

علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے بایوکیمسٹری شعبہ کی ریسرچ اسکالر مریم خان کے ایک تحقیقی مضمون کو معیاری سائنسی جریدہ ’سائنس ڈائرکٹ‘ نے اپنے تازہ شمارہ میں شائع کیا ہے۔ مضمون کا عنون ہے :
“Effect of metal ions present in milk on the functional and structural integrity of native and polyaniline chitosan nanocomposites bound B-galactosidase: A multi-spectroscopic approach”.
مریم خان کو مولانا آزاد نیشنل فیلوشپ -ایس آر ایف مل رہی ہے اور وہ بایوکیمسٹری شعبہ میں پروفیسر قیوم حسین کی نگرانی میں نینو کمپوزِٹس کا استعمال کرتے ہوئے B-glactosidase کے اِمّوبلائزیشن پر ریسرچ کررہی ہیں۔ ریسرچ جرنل ’فوڈ کیمسٹری‘ کے اگلے شمارہ میں اس تحقیق پر مبنی مضمون شائع ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest