علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے اہلیان وطن کو عید الضحیٰ کی مبارکباد دی

علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے تمام اہلیان وطن اور یونیورسٹی برادری کے تمام افراد کو عید الضحیٰ کے موقع پر ہدیہ تبریک پیش کیا ہے۔
اپنے پیغام میں پروفیسر منصور نے ملک کے عوام اور یونیورسٹی برادری سے متعلق تمام افراد کے لیے امن وآشتی اور خوشحالی کی دعا کے ساتھ ہی کہا کہ عیدالضحیٰ تمام عالم کے لیے قربانی اور احساس شراکت کا تہوار ہے اور اس سے پوری انسانیت کو ایک دوسرے کے تئیں پُرخلوص رہنے اور ایک دوسرے کے غم و خوشی میں شریک رہنے کا پیغام ملتا ہے.انہوں نے کہا کہ ضرورت اس بات ہے کہ ملک کے سبھی طبقات اس موقع پر ایک دوسرے کے لیے مخلص اور غم گسار بنیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram