اے ایم یو کے بانی سرسید احمد خاںؒ کو یوم وفات پرخراج عقیدت پیش کیا گیا

علی گڑھ:علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ٖ(اے ایم یو) کے بانی اور جدید ہندوستان کے معمار سرسید احمد خاںعلیہ الرحمہ کے 121ویں یوم وفات پر انھیں شایان شان خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ یونیورسٹی کی جامع مسجد میں نماز فجر کے بعد قرآن خوانی ہوئی جس میں کثیر تعداد میں یونیورسٹی کے اساتذہ، طلبہ ، مختلف مساجد کے ائمہ اور یونیورسٹی کے انتظامی افسران و غیرتدریسی عملہ کے اراکین شریک ہوئے۔سرسید احمد خاں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ان کے مزار پر وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور اور پرو وائس چانسلر پروفیسرایم ایچ بیگ نے پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس موقع پر رجسٹرار مسٹر عبدالحمید آئی پی ایس، ناظم دینیات پروفیسر توقیر عالم فلاحی،ریموٹ سینسنگ اینڈ جی آئی ایس ایپلیکیشنس شعبہ کے سربراہ پروفیسر شاداب خورشید، لینڈ اینڈ گارڈن شعبہ کے ممبر انچارج پروفیسر ارشاد محمود، ایس ایس ہال( ساؤتھ) کے پرووسٹ ڈاکٹر بی ڈی خاں،ایس ایس ہال(نارتھ) کے پرووسٹ پروفیسر محمد عبید اللہ بخاری ،اردو اکادمی کے ڈائرکٹر ڈاکٹر راحت ابرار کے علاوہ کثیر تعداد میں اساتذہ، طلبہ اور غیرتدریسی عملہ کے اراکین موجود تھے۔ قابل ذکر ہے کہ سرسید احمد خاں علیہ الرحمہ کی پیدائش 17؍اکتوبر 1817کو دہلی میں ہوئی تھی اور انھوں نے علی گڑھ کو اپنا میدانِ عمل بنایاجہاں 27؍مارچ 1898کو ان کا انتقال ہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest