امریندر سنگھ کا چونکانے والا بیان

پنجاب کے وزیر اعلی امریندر سنگھ نے سرجیکل اسٹرائک کے دعوے کو لے کر وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بنا یا ہے. سنگھ نے بی جے پی کے اس دعوے کو نشانہ بنایا ہے جس میں یہ کہا جاتا ہے کہ سرحد پار جا کر مودی حکومت نے پاکستان میں پہلی بار سرجیکل اسٹرائک کی ہے . سنگھ نے کہا کہ وزیراعظم مودی کو تاریخ کی معلومات حاصل کرنے کی ضرورت ہے. ایک نیوز چینل کے  خصوصی انٹرویو میں سنگھ نے کہا “بی جے پی تاریخ سے واقف نہیں ہے. جو بھی فوج کی تاریخ کے بارے میں جانتا ہوگا اسے معلوم ہوگا کہ اس سے پہلے بھی کئی دفعہ سرجیکل اسٹرائک ہوچکی ہے. جب میں 1964 سے 1967 تک ویسٹرن کمانڈ میں تھا تو مجھے لگتا ہے کہ 100 سرجیکل اسٹرائکس ہوئی تھیں . انہوں نے صرف نیا نام دیا ہے ‘ـــسرجیکل اسٹرائک . ہم لوگ اسے کراس بارڈ ر ریڈ کہا کرتے تھے .

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram