وزیر داخلہ امت شاہ نے وادی کشمیر کی تازہ صورتحال کا کیو ں لیا جائزہ؟؟

جموں و کشمیر کو لے کر جاری تمام قیاس آرائیوں کے درمیان وزیر داخلہ امت شاہ نے وزارت داخلہ کے اعلی افسران اور خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں کے ساتھ میٹنگ کی ۔ ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق اس میٹنگ میں قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال بھی موجود تھے ۔ میٹنگ کشمیر وادی کے تازہ حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق امت شاہ پارلیمنٹ کا سیشن ختم ہونے کے بعد دو دنوں کیلئے وادی کے دورہ پر جاسکتے ہیں ۔ اپنے اس دورہ کے دوران وہ جموں بھی جائیں گے ۔بتادیں کہ دو دن پہلے ہی حکومت نے ایڈوائزری جاری کرکے امرناتھ یاتریوں اور سیاحوں کو واپس لوٹنے کا مشورہ دیا تھا ۔ امرناتھ یاتریوں کے بیس کیمپ سے بھی یاتریوں کو جانے کیلئے کہہ دیا گیا ہے ۔ ان یاتریوں کے پاس بیس کیمپ چھوڑنے کے علاوہ اب کوئی دوسرا متبادل بھی نہیں بچا ہے ۔
تاہم ریاست کے گورنر ستیہ پال ملک نے ان قیاس آرائیوں پر لگام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ آرٹیکل 35 اے کو ختم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔ اس درمیان جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی عمر عبد اللہ نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت کو ریاست کے خصوصی درجہ پر پارلیمنٹ میں بیان جاری کرنا چاہئے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest