صومالیہ کے جنوبی علاقہ میں امریکی فضائی حملہ،۵۲؍جنگجو ہلاک

جلب:صومالیہ کے جنوبی علاقے جِلِب میں امریکی فوج کے فضائی حملے میں شدت پسند تنظیم الشباب کے 52 جنگجو مارے گئے جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔امریکی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فضائی حملہ الشباب جنگجوؤں کے صومالی فوج پر کیے گئے ایک حملے کے جواب میں کیے گئے ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی فضائیہ نے صومالیہ میں الشباب جنگجوؤں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے میں 52 شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔الشباب نے گزشتہ روز صومالی فوج کے 8 اہلکاروں کو قتل کردیا تھا۔دوسری جانب صومالی فوج کے ترجمان نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فضائی حملے میں الشباب کے 73 شدت پسند مارے گئے ہیں تاہم آزاد ذرائع سے اس تعداد کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ الشباب کی جانب سے امریکی حملے کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز صومالی فوج کے ایک کیمپ پر شدت پسند تنظیم الشباب کے جنگجوؤں نے حملہ کر کے 8 فوجیوں کو قتل کردیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram