امریکہ کی ایران کو دھمکی، نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو انجام برا ہوگا

واشنگٹن: امریکہ نے ایک بار پھر ایران کو دھمکی آمیز لہجہ میں کہا ہے کہ اتر ہمیں نقصان پہچانے کی کوشش کی تو اس کا بہت ہی خطرناک خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر کے مشیر برائے قومی سلامتی جان بولٹن نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران نے ہمیں نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ذرائع کے مطابق امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اپنا رویہ تبدیل کرے ورنہ حالات سے نمٹنے کے لیے تیار رہے، ہمارا موقف بہت واضح ہے اور ہم مکمل طور پر ایرانی رویہ دیکھ رہے ہیں۔ اگر ایران نے امریکا کے اتحادیوں یا امریکی شہریوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو اس کے برے نتائج برآمد ہوں گے اور ایران کو اس کی قیمت چکانا پڑے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest